مشرق وسطیٰ ممالک مداخلت مسترد،سکیورٹی نظام قائم، اپنے فیصلے خود کریں،چینی صدر

قاہرہ:(مشرق نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے مشرق وسطیٰ ممالک بیرونی مداخلت مسترد،نیاسکیورٹی نظام قائم، اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کےساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں کیا ۔

صدر شی جن پنگ نے غنڈہ گردی، جانبداری ،طاقت کے استعمال کی مخالفت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہامشرق وسطیٰ میں مشترکہ سلامتی کےلئے جامع حل تلاش کرنا ضروری ، مسئلہ فلسطین خطے کے تنازع کا بنیادی مرکز ہے ،نظرانداز یا پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے،بیرونی طاقتیں مشرق وسطیٰ کے معاملات میں دہرے معیار ترک ،قوانین ،اصولوں کا یکساں اطلاق یقینی بنائیں۔

چینی صدر نے کہا خطے کے عوام کو اپنے معاملات کا خود مالک اور مشرق وسطیٰ ممالک کو باہمی طور پر اچھے ہمسائیگی کے تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی سلامتی کا نیا ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیے،سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کےلئے مربوط و جامع طریقہ کار اختیار کیا جائے،چین خطے کے ممالک کے ساتھ ملکر بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کےلئے کام کرنے کو تیار ہے۔