دعوت اسلامی کی چوہدری اشرف کو تیسری بار چیئرمین ساہیوال پریس کلب نامزدگی پر مبارکباد

ساہیوال (بےورورپورٹ)دعوت اسلامی کے وفد کی ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ آمد، چیئرمین چوہدری محمد اشرف کو تیسری بار نامزدگی پر مبارکباد۔ دعوتِ اسلامی کے وفد نے ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کا دورہ کیا اورنومنتخب چیئرمین چوہدری محمد اشرف کو عہدے کا چارج سنبھالنے اور تیسری بار چیئرمین نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔وفد میں دعوتِ اسلامی لاہور کے صوبائی نگران میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری ڈویژن نگران محمد یار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران شہزاد محمود عطاری شامل تھے۔ پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار اور دیگر عہدیداران و ممبران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دعوتِ اسلامی کے وفد نے چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال چوہدری محمد اشرف کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وفد نے چوہدری محمد اشرف کی تیسری بار چیئرمین نامزدگی کو صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پریس کلب اور صحافتی برادری کی بہتری کیلئے موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے دعوتِ اسلامی کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیاملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور معاشرے میں مثبت تعمیری اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔