پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو مشن پر روانہ ہوگا،احسن اقبال


نارووال:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ویژن کے تحت سپارکو کے تعاون سے نارووال میں پہلی مرتبہ عالمی ورلڈ اسپیس ویک 2026 منایا گیا، مقصد نوجوان نسل میں خلائی علوم، سائنسی تحقیق ،جدید ٹیکنالوجی پرشعور اجاگر کرنا ہے۔

نارووال میں ورلڈ سپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مرکز سے خلائی مشن پر روانہ ہوگا، 2035 تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف ہے، چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا خلائی ٹیکنالوجی زراعت، مواصلات، موسمیاتی تبدیلیوں، تعلیم اور قومی سلامتی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ،خلائی تحقیق مستقبل کی ترقی، سائنسی دریافتوں ، انسانی علم کے فروغ کےلئے ناگزیر ہے۔