اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااپنے اراکین صوبائی اسمبلی خصوصاً خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز پر فخر ہے،2سال کے دوران خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز نے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،جنید اکبر صوبائی صدر تھے اور بدستور رہیں گے، خان صاحب کی ہدایت پر جنید اکبر کا نوٹیفکیشن میں نے جاری کیا تھا، آئین کے مطابق صدر کی عدم موجودگی میں سینئر نائب صدر ذمہ داری سنبھالتا ہے،جنید اکبر کی غیر موجودگی میں اجلاسوں کی صدارت نورالحق قادری کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا بانی پی ٹی آئی کی واپسی تک خیبرپختونخوا کی تنظیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، شک و شبہات ختم کرنے کیلئے اراکین سے تفصیلی بات چیت کی،جلد باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔
ایم پی ایز پر فخر ،سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، بیرسٹر گوہر


















