واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے دہشتگردی کی سرپرستی کرنےوالے ہر ملک،شخص کےخلاف ہیں،امریکہ کےلئے پاکستان کےساتھ تعلقات قائم رکھنا ضروری ،ایران کےساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔
انٹرویوز میں مارکو روبیو نے کہا دنیا میں کہیں بھی ہونےوالی دہشت گردی کےخلاف ہیں، ہر اس شخص یا ملک کےخلاف جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے،امریکہ کے پاکستان کےساتھ تعلقات ہیں، جغرافیائی نقطہ نظر سے امریکہ کےلئے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا ضروری ،جیسے بھارتی حکومت کو ایران سے تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارتی حکومت ایرانی رہنماﺅں سے ملاقات کرتی اسی طرح امریکہ کو پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ،مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بات چیت کریں تو شاید مدد ملے، ممکن ہے تعلقات کے ذریعے بھارت کو لاحق خدشات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مارکو روبیو نے کہاجب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا واشنگٹن ایران پر اقتصادی دبا ﺅبرقرار رکھے گا،اہم آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح کے 80فیصد سے تجاوز کر چکی ،ایران کو حملے بند کرنا ہوں گے۔
امریکہ کےلئے پاکستان کےساتھ تعلقات قائم رکھنا ضروری ہے،وزیر خارجہ مارکو روبیو


















