ٹرمپ بدترین نااہل، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، باراک اوباما


اوہائیو :(مشرق نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا لیکن ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے۔

ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہاموجودہ صدر نے متعدد غلط فیصلے کیے ،سب سے اہم غیر ضروری جنگ شروع کرنے کا فیصلہ ہے،ٹرمپ انتظامیہ بدترین نا اہل ،ایران پر فتح کے اعلان کے 7 ماہ بعد اتحادیوں ،فوجی اڈوں پر حملوں میںامریکی ہلاک و زخمی ہوئے، میزائلوں کے ذخائر ختم ہو گئے۔

سابق امریکی صدر نے کہاایران کو آبنائے ہرمز پر ویٹو پاور حاصل اسی وجہ سے تیل قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ جنگ ہے۔