مذاکرات رک گئے،امریکہ کو کسی بھی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی،ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکہ کو کسی بھی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی،جنگ کی صورت میں انٹرنیٹ کیبلز،ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی تنصیبات نشانے پر ہوں گی۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے ایران سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر جنگ چھڑی تو جوابی حملے جاری رکھنے کےلئے ضروری وسائل موجود ہیں ،ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کی ایرانی تجویز کو التوا میں ڈال دیا اور مذاکرات رک گئے ،ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی واضح و عملی منصوبہ نہیں ۔

محسن رضائی نے کہا ابھی اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، اگلے مرحلے کےلئے بھی تیار ہیں،نیا تنازع شروع کیا گیا توخطے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10گنا زیادہ ہوگی،حوثی کوئی ایرانی ملٹری یونٹ نہیں ،یمنی سرزمین سے تمام فیصلے خود یمنی ہی کرتے ہیں۔