پنجاب میں زرعی انقلاب ،فلاحی و ریلیف پیکیج فائلوں ، سوشل میڈیا تک محدود نہیں،عظمیٰ بخاری


لاہور :(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست پالیسیوں ،انقلابی اقدامات کی بدولت پنجاب میں زرعی شعبہ ترقی کی نئی راہ پر گامزن ،دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے کسان بینک کے قیام کا اعلان کیا ،گندم کی امدادی قیمت 4500روپے من مقرر کر دی ،صوبے بھر کے کسان نمائندوں نے حکومتی اقدام کو خوب سراہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاتاریخ میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے 50ہزار ٹریکٹرز اور جدید سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے 10لاکھ سے زائد کسان براہ راست مستفید یہ مریم نواز کا پنجاب ہے، بدلتا پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب،اب صوبے میں فلاحی ،ریلیف پیکیج محض فائلوں یا سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے ،گراﺅنڈ پر عملی طور پر ڈیلیور ہوتے نظر آ رہے ہیں۔