پشاور:(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے اگلے وزیراعلیٰ کا تو پتہ نہیں لیکن سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا 9 مئی واقعات کے بعد میرے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو نالائق لا افسروں کی وجہ سے نقصان ہوا،آئین میں ایمرجنسی کیلئے کوئی مخصوص میعاد موجود نہیں، گورنر راج شاید 2 ماہ بعد ختم ہو جائے لیکن 12 اضلاع میں ایمرجنسی رہے گی،شیر افضل مروت نے کہا جج ، عدلیہ آزاد نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے، عدلیہ قابل ،محنتی جج سے محروم ہوئی ،کون سا لانگ مارچ تھا، 2ہزار لوگ نہیں ہوتے۔
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، شیر افضل مروت


















