اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔
ای سی پی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ،مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026 تک دی گئی تاہم انتخابات نہیں کرائے ،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ،7روز میں انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا بھی ضروری ہے۔
نوٹس میں الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے 14 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہاجواب نہ ملنے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا،ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس


















