لاہور (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے اور ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے، آج ہم ایک بار پھرعدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبورہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگریہ سب ملکر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلواسکتے تو انکاکیا فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں، بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لئے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہوچکی ہیں۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جبکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان سے ہمارا رابطہ ہے اور نہ ہی ان پر ہمارا کوئی کنٹرول ہے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ، ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں: سلمان اکرم راجہ


















