اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے موسم سرما میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز ،بچت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاتوانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی قیمتی زر مبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتی ہے، ایران امریکہ کشیدگی سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئیں، قیمتیں کم ہوتے ہی عوام کو بھی فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہامقبول فیصلوں کی بجائے ملکی زر مبادلہ کے تحفظ کوترجیح دی، قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی گئی، مختلف ممالک کو اپنی معیشتیں چلانے کےلئے مہنگے تیل، گیس، ایل پی جی و دیگر ایندھن کی خریداری کےلئے قیمتی زر مبادلہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔
عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی ریلیف دینگے،علی پرویز ملک


















