امریکہ کا افغانیوں کو براستہ پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ تیار


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان شہریوں کو امریکہ سے پاکستان کے راستے واپس کابل بھیجنے کا منصوبہ بنالیا ۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے سے واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ،فیصلے کے بعد 150 سے زائد افغان شہریوں کی واپسی متوقع ،پہلی پرواز پیر کو امریکہ سے روانہ ہوسکتی ہے،امریکی انتظامیہ براہ راست کابل واپسی کا انتظام نہیں کرسکتی، پاکستان عمل کی نگرانی کرےگا،انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقدام کو شہریوں کی زندگی کےلئے خطرہ قرار دےدیا۔