وزیراعظم بتائیں دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں ؟شوکت یوسف زئی


پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، توقع تھی صوبے کو بڑا پیکیج دیں گے، دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں جو آپ نے بہانا تھیں۔

اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا آپ نے وہی الزامات لگائے جو وزرا صبح شام دہراتے ہیں، صرف الزامات نہ لگائیں جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا وہ2انٹرنیشنل ایوارڈ جیت گئی،ملک کو ڈائیلاگ کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، باہر بیٹھ کر مشورے دینا سب سے آسان کام ہے۔