حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر کو فون کیا اور کہااپوزیشن سپیکر کوپارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کےلئے نام جلد بھجوائے، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت سے پارلیمنٹ،جمہوریت مضبوط ہوگی۔

عامر ڈوگر نے طارق فضل سے سوال کیا پارلیمانی کمیٹی کی کمپوزیشن کیا ہے، طارق فضل نے کہا ہر جماعت کی پارلیمانی قوت کو مدنظر رکھا جائے گا،نشستوں کے تناسب سے حکومت 15 اور اپوزیشن کے 5 ایم این اے رکن ہوں گے، عامر ڈوگر نے پوچھا کمیٹی میں انتہائی کم نمائندگی کےساتھ اپوزیشن کیا کردار ادا کرے گی، 2013 کا فارمولا مدنظر رکھا جائے، پارلیمانی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پہلے انتخابات چوری کیے جانے کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

طارق فضل چودھری نے جواب دیا ٹی او آرز کمیٹی نوٹیفکیشن کے بعد مرتب ہوں گے، کھلے دل ،کھلے ذہن سے آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جلد نام دے تاکہ سپیکر کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرسکیں۔