اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ نے آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کےلئے قرارداد منظور کر لی۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاملکی آبادی 2050 تک 39 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں،آبادی کے بحران سے نمٹنے کےلئے ایکشن لیا جائے، پاکستان کی شرح آبادی میں اضافہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔
شیری رحمن نے کہا تیزی سے بڑھتی آبادی خوراک، پانی، تعلیم ، صحت کی سہولیات پر شدید دباو¿ ڈال رہی ہے، پاکستان میں 5سال سے کم عمر 40 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث نشوونما میں رکاوٹ کا شکار ہیں،وفاقی و صوبائی حکومتوں، پارلیمان، میڈیا، علما اور کمیونٹی رہنماو¿ں کو آبادی کے مسئلے پر مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
سینٹ نے آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور کرلی


















