پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

اسلام آباد: ( ) پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے وفد نے قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی سے ملاقات کی۔

وفد نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے شفاف، آزادانہ و منصفانہ انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مشترکہ تجاویز مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

سینئر رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے اعتماد کا حامل انتخابی نظام وضع کرنا پیپلزپارٹی کا مقصد ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز پیش کریں، انتخابی عمل پر بار بار اٹھنے والے سوالات پارلیمان کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔