لاہور:(سپیشل رپورٹر)اسلام آباد میں پہلا تھیم پارک بنے گا، سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدہ،تاریخی قذافی سٹیڈیم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کئے،محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا ،شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی،معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک پراجیکٹ کےلئے سرمایہ کاری کریں گے،سی ڈی اے تھیم پارک کےلئے اراضی فراہم کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کےلئے سعودی عرب سے آئے معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں،اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کی طرز پر استوار کیا جا رہا ہے،سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی،تھیم پارک گیم چینجز پراجیکٹ ثابت ہوگا،اگلے چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ پر روڈ شو کا بھی پلان ہے،شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا پاکستان خصوصا اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،سی ڈی اے کے ممبران ،سعودی وفد کے اراکین بھی موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد میں پہلا تھیم پارک بنے گا، سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدہ



















