غزہ:(مشرق نیوز)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملے ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ،3 زخمی ہوگئے۔
20 منٹ سے زائد تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا،ہلاک ہونےوالے فوجیوں کی شناخت 23 سالہ سٹاف سارجنٹ رون یوناتن روئٹمین ،20 سالہ سارجنٹ یوول شائی سویلم کے نام سے ہوئی ۔
اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسلح افراد روٹ 35 پر اسرائیلی شہریوں کےخلاف بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ہمراہ الخلیل کا دورہ کیا،نیتن یاہو نے کہا اسرائیل حملہ آوروں سے تعلق رکھنے والے محلے کو تباہ کردے گا، کامیاب و جارحانہ ماڈل نافذ کریں گے، تمام دہشتگردانہ انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائےگا۔
الخلیل میں فلسطینیوں کے حملے ،2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی



















