شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں،حمزہ شہباز


لاہور: (خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شہید میجر وجاہت وحید کی رہائش گاہ جاکر والدہ، بھائی، اہلیہ و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا میجر وجاہت وحید نے وطن کی حفاظت ،فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ،سرمایہ افتخار ہیں،وطن عزیز کی سلامتی کےلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، شہدا کے اہلخانہ قابل احترام ،پوری قوم دکھ میں برابر شریک ہے۔