اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے 160 ارب کی رقم جلد خیبر پختونخوا کے حوالے کر دی جائے گی ، رقم این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ ہے ،3شعبوں میں خرچ کی جائےگی،پولیس سمیت امن وامان کے ذمہ داراداروں کی استعداد کار ،صحت،تعلیم ،سینی ٹیشن کو بہتر بنایا جائے گا، پی ٹی آئی کے 12 سالہ دور کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، 160ارب میں سے نصف رقم دہشتگردی سے شدید متاثرہ اضلاع میں خرچ کی جائےگی۔
طارق فضل چودھری نے کہا6ماہ کے دوران خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، دہشتگردی کیخلاف تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے، مقامی آبادی کی نقل مکانی آپریشنز کا حصہ نہیں ہوگی، علاقوں کا نظم و نسق سول انتظامیہ کے سپرد کرینگے،خیبرپختونخوا پولیس کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ وہ کنٹرول سنبھال سکے۔
دریں اثنا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کےلئے مزید فنڈز دینے کو تیار،صوبے کو این ایف سی کے تحت ایک فیصد اضافی حصہ بھی دیا جاتا ہے،این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کو ملنے والی اضافی رقم دیگر صوبوں سے الگ ،مد میں ساڑھے 8 ارب پہلے ہی دئیے جا چکے ۔
وفاق کے پی کو مزید فنڈز دینے کیلئے تیار ،دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے،وفاقی وزرا



















