وزیر اعظم سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی ،عوامی مسائل، حل اور حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔

شہبازشریف نے عوامی مسائل کے حل کےلئے رابطہ مہم مضبوط کرنے کی ہدایت کردی۔