امریکہ کا بیان خوش آئند،طالبان دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کریں،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان افغانستان کےساتھ مذاکرات میں سہولت کاری کےلئے امریکہ سمیت تمام دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کرےگا۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بامعنی مذاکرات کےلئے ضروری ہے افغان طالبان حکام واضح عزم کریں اپنی سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائیاں کریں گے،افغان سرزمین سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج (ایف اے کے)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الہندوستان (ایف اے ایچ) و دیگر دہشتگرد گروہوں کےخلاف قابل تصدیق کارروائی کرنا ہوگی،پاکستان تعمیری روابط کےلئے بدستور تیار ہے، روابط کے نتیجے میں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے کےلئے عملی و ٹھوس پیشرفت ہونا ضروری ہے۔