چندی گڑھ:(مشرق نیوز)بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی، قرارداد وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے پیش کی،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کی قرارداد کی بھر پور حمایت کی۔
قرارداد میں کہا گیا مرکزی حکومت کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کرے، مرکزی حکومت زائرین کیلئے بلا تعطل رسائی یقینی بنائے، کرتارپور راہداری مذہبی ہم آہنگی ،مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔
بھارتی پنجاب اسمبلی میں کرتارپور راہداری فوری کھولنے کی قرارداد منظور


















