اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی و داخلی سلامتی پر اجلاس ،اعلیٰ عسکری و سول حکام ،وفاقی وزرا،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشتگردی کےلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ، اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے وفاقی ،صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کردی،اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کےلئے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک،انسداد دہشتگردی آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

















