ساہیوال (بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے بازاروں میں دوبارہ ریڑھیاں کھڑی ہونے پر اظہار ناراضگی کیا، تجاوزات سے عوام کو جو ریلیف ملا ضائع نہیں جانے دیں گے، کارپوریشن کا عملہ تمام ریڑھیوں کو بازاروں سے نکال کر مختص جگہوں پر بھجوائے، شربت بازار میں تجاوزات کےخلاف بھرپور کارروائی کی جائے، اندرون سوڑی گلی میں جاری کارروائی کی سست روی پر بھی اظہار تشویش کیا، وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن ڈاکٹر سیف بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر صفدر حسین، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی،کمشنر نے کربلا روڈ، دیپالپور بازار، سٹی بند روڈ اور مزدور پلی میں فش اور چکن شاپس کو میٹ مارکیٹ بالمقابل فریدیہ پارک منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی، کمشنر شعیب اقبال سید نے فائیوویز چوک میں ایک نجی بینک کی طرف سے جمع کرایا بلڈنگ پلان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود منظور نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور سی او کو مذکورہ غفلت کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔
تجاوزات کےخلاف بھرپور کارروائی کی جائے:کمشنر ساہیوال



















