لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں مریم نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانوالہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ڈاکٹر عدنان خان نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں 10 ارب روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام و ترقی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وڈیو لنک کے ذریعے رکن قومی اسمبلی شاہد ابراہیم، رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ، رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید، رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار، رکن پنجاب اسمبلی قیصر اقبال سندھو، رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ، ٹکٹ ہولڈر پیر فرید، ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال، ٹکٹ ہولڈر امان اللہ وڑائچ اور ٹکٹ ہولڈر معظم رﺅف مغل نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے سابق وفاقی و ٹکٹ ہولڈر وزیر انجینئر خرم دستگیر خان اور کمشنر گوجرانوالہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی اور ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 10 ارب روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔گوجرانوالہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔دریں اثناءصوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ریسکیو 1122 کیلئے خصوصی کمیونی کیشن آلات، انخلاءکیلئے لینڈنگ کرافٹ، بوٹ کیرئیر، نئی کشتیوں اور ڈرون کی ضرورت کے حوالہ سے ڈاکٹر رضوان نصیرنے بریفنگ دی۔ڈی جی PDMA نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پہ ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار کو مزید بہتر کررہے ہیں۔2025 کے سیلاب کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایمرجنسی ریسپانس کو مزید جدید اور بہتر بنا رہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب ایمرجنسی کی بہتر سے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں : سلمان رفیق


















