نیویارک (مشرق نیوز) ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی (ایچ آر ٹی) ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی۔ اس حوالے سے کئے جانے والے ایک تجزئیے میں معلوم ہوا ہے کہ مینوپازل خواتین (وہ خواتین جن کا حیض رک جائے) کے زیر استعمال ادویات اور بیماری کے خطرات سے متعلق کوئی شواہد نہیں پائے گئے۔
ریویو میں برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور چین کے محققین کی ایک ٹیم نے 10 مطالعوں کا جائزہ لیا جن میں 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل تھیں۔ سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ ادویات کو اس کے نفع اور نقصان کی بنا پر تجویز کیا جانا چاہیے، ڈیمینشیا کے بچاو کیلئے نہیں۔
ماہرین پر امید ہیں کہ تجزیے سے حاصل ہونے والے نتائج عالمی ادارہ صحت کو بیماری کے علاج سے متعلق ہدایات میں مدد دیں گے۔
ایچ آر ٹی ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی: طبی تحقیق


















