سٹیج اداکار قیصر پیا کو نوسربازوں سے لوٹ لیا،مقدمہ درج

لاہور (شوبز رپورٹر) سٹیج اداکار قیصر پیا کونوسربازوں نے لوٹ لیا،قیمتی موبائل فون گاڑی سے لےکر فرار ہو گئے، تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکار نے اشارے پر گاڑی روکی تو نوسرباز نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کر دیا ، دوسرا نوسر باز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل فون لے گیا،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔