اسرائیل کی امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش،بیروت پر حملے،3افراد شہید ،4زخمی


بیروت:(مشرق نیوز)اسرائیل کی ایران امریکہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش،بیروت پر میزائل حملے،3افراد شہید ،4زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی حصے کو 4 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم نیتن یاہو ، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے کیے ،کارروائی اسرائیلی علاقے کی جانب فائرنگ کے جواب میں کی گئی،اسرائیل اپنی سرزمین پر کی جانے والی فائرنگ برداشت نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے کہاحملوں میں اسرائیلی شہریوں ،جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں کےخلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کےلئے استعمال کیے جانےوالے حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ۔