جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز


لاہور: (قائع نگار) وزیر اعلیٰ کے ویژن کی جانب اہم پیشرفت، جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز ،گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس کے بعد پہلا ٹرانسپلانٹ مکمل ہو گیا۔

23 سالہ مریض عرفان کو خالہ نے گردہ عطیہ کیا، مریض ،عطیہ دہندہ دونوں کی حالت تسلی بخش اور تیزی سے صحت یابی ہورہیہے،یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل ہونے پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم نے مبارکباد دی۔