پاسداران انقلاب نے خلیج میں2آئل ٹینکر ضبط کرلیے،15غیر ملکی گرفتار

تہران:(مشرق نیوز) پاسداران انقلاب نے خلیج میں 2 آئل ٹینکر قبضے میں لے لیے،غیر ملکی عملے کے حامل 2 آئل ٹینکروں کو ایندھن سمگلنگ کے الزام میں تحویل میں لیا گیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں جہازوں سے 10 لاکھ لٹر سے زائد سمگل شدہ ایندھن برآمد کیا ،عملے کے 15 غیر ملکی اراکین کو عدالتی کارروائی کےلئے حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا جہاز کئی ماہ سے سمگلنگ میں ملوث ،نگرانی، انٹیلی جنس معلومات اور سمندری کارروائیوں کے بعد روکا ۔