تہران،واشنگٹن،مسقط:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)جنگ کے سائے مدہم،عمان میں امریکہ،ایران مذاکرات کاجمعہ سے آغاز،دونوں ممالک نے تصدیق کردی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا امریکہ کےساتھ ایٹمی مذاکرات سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کی صبح تقریبا 10 بجے ہوں گے،ایرانی عہدےدار نے کہا صرف جوہری معاہدے پر بات چیت ہو گی، میزائل پروگرام شامل نہیں ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایران نے استنبول کہہ کر مذاکرات کا مقام تبدیل کیا، امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کیلئے تیار ہیں، ایران کو بیلسٹک میزائلوں پر بات کرنا ہوگی۔
جنگ کے سائے مدہم،عمان میں امریکہ،ایران مذاکرات طے



















