اسلام آباد دھماکے کی کڑیاں بھی کابل جا ملیں،بمبارکی افغانستان میں تربیت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد دھماکے کی کڑیاں بھی کابل سے جا ملیں،خود کش بمبار نے افغانستان سے تربیت لی،شناخت کرلی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خود کش بمبارکچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا،کابل میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،پوری قوم بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مساجد ،معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔