امریکہ نے ایران سے اشیاءخریدنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کر دیا

واشنگٹن (خواجہ فاروق) امریکہ نے ایران سے اشیاءخریدنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کردیا،وائٹ ہاو¿س کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تیل کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 15 اداروں، 2 افراد اور 14 بحری جہازوں پر پابندی لگائی گئی،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی، ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں، ایران امریکہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے، ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار عمل کےلئے کہیں زیادہ تیار ہے۔