امریکہ کا بحیرہ عرب میں فوجی طاقت کا مظاہرہ،طیاروں کی پروازیں

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران کےساتھ جاری مذاکرات کے دوران امریکہ نے بحیرہ عرب میں فوجی بیڑے کو متحرک کر کے طاقت کا مظاہرہ کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق طیارہ بردار جہاز ”یو ایس ایس ابراہم لنکن“2فوجی سپلائی اور امریکی کوسٹ گارڈ کے 2 جہازوں کےساتھ آپریشن میں شریک رہے،فضائیہ کے طیاروں نے بھی پروازیں کیں،امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری سفر کو ”آپریشنل تیاریوں کا مظاہرہ“ قرار دیتے ہوئے طاقت کے ذریعے امن کے طور پر پیش کیا گیا۔