برطرفی کا فیصلہ غیر آئینی ہے،سابق جج طارق جہانگیری نے اپیل دائر کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کےخلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے موقف اختیار کیا برطرفی کا فیصلہ آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔