راولپنڈی:(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے پی ٹی آئی میرا گھر ،ناراضی، جھگڑے ،شکوے سب چلتا رہے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہامحمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا،پارٹی میں بانی کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے،عمران خان کے ہر فیصلے کےساتھ کھڑا ہوں،دوسری جماعتوں میں آمریت ،اختلاف کم ،سب کو پتہ ہوتا مریم نواز کو وزیر اعلیٰ ، شہباز شریف کو وزیر اعظم بننا ہے، مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیراعلیٰ بنے گا۔
پی ٹی آئی میرا گھر، ناراضی ، جھگڑے ،شکوے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر



















