کراچی:(بیورورپورٹ)سائبر حملوں کا خطرہ،آئی بی سی سی نے ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی اسناد کی تصدیق روک دی۔
ذرائع کے مطابق اے اور او لیول کی اسناد کی ایکویلنس اور ویری فکیشن سمیت دیگر آن لائن ویری فکیش کا کام بھی بند کردیا گیا ، ویری فکیشن اور ایکویولینسی کا کام سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کی ایڈوائزی پر بند کیا گیا ،کراچی، لاہور ، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے طول و ارض سے میٹرک و انٹر کی اسناد اور اے، او لیول کی ایکویلنس اور تصدیق نہ ہونے سے ہزاروں طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی بی سی سی ذرائع کے مطابق صرف پہلے سے رجسٹرڈ افراد ہی پورٹل پر اپنے کیسز دیکھ سکیں گے، آئی بی سی سی پورٹل پر کوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہو رہا،سی ای آرٹی ایڈوائزری گزشتہ ہفتے مختلف ٹی وی چینلز اور حکومتی اداروں کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کے تناظر میں جاری کی گئی ۔
سائبر حملوں کا خطرہ، آئی بی سی سی نے ملک بھر میں اسناد کی تصدیق روک دی


















