اسلام آباد (مشرق نیوز) ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسی سہولت کاری سے پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر مستحکم ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہیلتھ ٹیک پاکستان میں سرمایہ کاری اور بڑھتے معاہدوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا سب سے متحرک شعبہ بن کر ابھرا ہے۔
ہیلتھ ٹیک شعبہ میں سالانہ 4.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ مجموعی سرمایہ کاری 59.8 ملین ڈالر رہی جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔ ماہر ہیلتھ کیئر افرادی قوت ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
2019 سے 2024 میں ہیلتھ سیکٹر اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری میں نمایاں بہتری آئی جس میں ایس آئی ایف سی نے مو¿ثر کردار ادا کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کے باعث گزشتہ سال فارماسیوٹیکل برآمدات میں 34 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایس آئی ایف سی کی مسلسل معاونت اور باہمی اشتراک سے ہیلتھ کیئر سیکٹر مزید بہتر ہوتا رہیگا۔
ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ اور ہر ممکن معاونت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
پاکستانی ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن، سالانہ 4.2 فیصد شرح نمو


















