پاکستان کی بڑی کامیابی،گلوبل آوٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس میں 16ویں نمبرآگیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان کی بڑی کامیابی،گلوبل آوٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس میں 193ممالک میں سے 16ویں نمبر پر آگیا ۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا پاکستان عالمی سطح پر سرفہرست 9فیصد ممالک میں شامل ،ٹیلنٹ سکور 80میں سے 100،درجہ بندی یورپی یونین ، مشرق وسطیٰ اور انڈیکس میں شامل ہر افریقی ملک سے آگے ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا پاکستان کا اوسطاً تقریباً 20فیصد سالانہ شرح سے ترقی کرنا ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی صلاحیت و مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔