مشرق وسطیٰ بحران، وزیراعظم جلد سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ ترکیہ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ متوقع ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو ہونے کا امکان ہے، اسکے علاوہ مستقل جنگ بندی اور امن کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائیگی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔