کراچی (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے انسداد پولیو مہم ملک کے مستقبل کےلئے اجتماعی خطرے کےخلاف اعلان جنگ ہے،بلاول بھٹو نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بیان میں کہا پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے،لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے، گرمی اور سکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،چیئرمین پی پی نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔
انسداد پولیو مہم مستقبل کے خطرے کیخلاف اعلان جنگ ہے: بلاول بھٹو



















