ہیومن رائٹس کونسل نے ایران امریکہ مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ہیومن رائٹس کونسل نے ایران امریکہ مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا ۔

ایچ آرسی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، اقدام خطے اور دنیا میں امن کے قیام کےلئے امید کی کرن ہے،مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ امن، استحکام اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے، عالمی طاقتیں اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔