کیا مذاکرات ختم،جنگ بندی کامستقبل کیا؟کئی سوالات حل طلب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایرانی وفد کےساتھ کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد بنا کسی معاہدے کے نور خان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوئے تو کئی سوالات چھوڑ گئے۔

بی بی سی نے رپورٹ میں کہا کیا مذاکرات ختم ہو گئے یا ابھی بات چیت جاری رہے گی؟ جنگ بندی کا مستقبل کیا ہو گا؟ امریکہ کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ سوالات شامل ہیں،ادھر تجزیہ کاروں نے کہا اسلام آباد میں ہونےوالی بات چیت نہ صرف تاریخی بلکہ جاری رہنے کا قوی امکان موجود ہے۔