پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، جنگ بندی ،امریکی و ایرانی وفود اسلام آباد مدعو

واشنگٹن، اسلام آباد :( ) پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، سیز فائر ، وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امریکی و ایرانی وفود کو اسلام آباد مدعو کرلیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا ، دو طرفہ جنگ بندی نافذ رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ۔

صدر ٹرمپ نے کہاجنگ بندی شرط کے ساتھ مشروط ہے ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ انداز میں کھولنے پر آمادہ ہو جائے، اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور دیرپا امن کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔


فریقین کی جانب سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان و دیگر جگہوں پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

شہباز شریف نے کہاپرتپاک اقدام کا خیر مقدم ، دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ، تمام تنازعات کے تصفیہ و حتمی معاہدے کیلئے مزید بات چیت کیلئے 10 اپریل کو فریقین کے وفود کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں۔