فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ عباس کا ٹیلیفونک رابطہ ،پاکستان کے کردار کو سراہا


راولپنڈی:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ ،خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی نے امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی کےلئے پاکستان کے مسلسل و موثر کردار کی تعریف کی،مذاکرات سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔