تہران:(مشرق نیوز) آبنائے ہرمز مکمل نہ کھلنے پر تیل کی پھر اڑان،قیمت 101ڈالر سے متجاوز کرگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران ،امریکہ جنگ بندی کے باوجود تاحال آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمدورفت بحال نہ ہونے عالمی سپلائی شدید متاثر ،جہازوں کو بہت محتاط انداز اور محدود تعداد میں گزرنے کی اجازت ہے۔
جنگ بندی کے بعد سے آئل ٹینکر سمیت صرف6 جہاز ہی گزر سکے ،امریکی خام تیل کی قیمت پھر 101ڈالر سے اوپر جاپہنچی، امریکی کروڈ آئل ساڑھے 7 ،برطانوی کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آبنائے ہرمز مکمل نہ کھلنے پر تیل کی پھر اڑان،قیمت 101ڈالر سے متجاوز


















