تہران (مشرق نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے کچھ حصوں میں بارودی سرنگوں کاخدشہ ہے ، ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے متبادل راستے متعین کردئیے ہیں۔ ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران سےتعاون کرناہوگا۔
ادھر امریکی جریدہ نے کہا ہے کہ ایران نے یومیہ 12 جہازوں کی ہرمز سے گزرنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہازوں سے ٹول وصول ہوگا اور اس حوالے سے ایران نے مصالحت کاروں کو آگاہ کردیا ہے۔
بارودی سرنگوں کا خدشہ، ایران نے آبنائے ہرمز میں متبادل راستے متعین کردئیے


















