فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس، پاکستان محض سہولت کار ہے،رضوان سعید شیخ

نیویارک: (مشرق نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے پاکستان محض سہولت کار ،فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس ہے۔

انٹرویو میںرضوان سعید شیخ نے کہا امریکہ ایران جنگ بندی سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار ، سفارتی کوششوں پر بات چیت کی، سفارتکاری و مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی۔

پاکستانی سفیر نے فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سفارتکاری کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر، چین اور دیگرتمام ملکوں کے شکر گزار ہیں، مشترکہ کاوشوں سے جنگ بندی عمل میں آئی اور مذاکرات کا راستہ کھلا،چین نے روز اول سے فریقین کو تحمل ،سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا، ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا، مذاکراتی عمل کی کامیابی رازداری کی متقاضی ہے، بغیرکسی دباوکے مذاکراتی عمل کے فیصلہ کن ہونے کا امکان غالب ہوگا، فیصلوں کا اختیار متعلقہ فریقین کے پاس ہے، پاکستان محض سہولت کار ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا پوری دیانتداری سے کوشش کررہے ہیں، پاکستان کے خلیجی ممالک کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، خلیجی ریاستوں میں 55 لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی مقیم ہیں،سفارتی کاوشوں اور جنگ بندی عمل کے دوران خلیجی اعلیٰ قیادت سے مشاورت جاری رہی، امید ہے عاجزانہ اور پرخلوص کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی،رضوان سعید شیخ نے واضح کیا خطے میں امن اور استحکام کا مثبت اثر نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھرکی سیاست اورمعیشت پرہوگا۔